تمام تر توجہ اداکاری پر ہے،مزید بہتری کی کوشش کر رہی ہوں، عائزہ خان

ayeza khan actress 26

کراچی :معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ بہتر اداکاری ہے اور اسے مزید بہتری کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔ایک انٹرویو میں عائزہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی کوئی کاروبار شروع کرنے والی ہیں کیونکہ بہت سی شوبز شخصیات ساتھ ساتھ اپنا بزنس بھی کر رہے ہیں۔ جس پر عائزہ نے کہا کہ ان کو اچھا لگتا ہے دوسروں کو کاروبار کرتا دیکھ کر۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اداکاری کرنا بے حد پسند ہے اسے ہی وہ یہی کام کرتی ہیں۔ عائزہ نے کہا کہ وہ اپنی اداکاری کو مزید بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ کسی کپڑے یا پرفیوم کے برانڈ کو لانچ کرنے یا کوئی اور کاروبار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں ہیں ہاں مگر ان کو اچھے کپڑے زیب تن کرنے کا بے حد شوق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں