اگر سب شادیاں پسند کی ہوں تو دنیا سے محبت ختم ہوجائے‘ ماریہ واسطی

maria-wasti 40

کراچی :معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ اگر سب شادیاں پسند کی ہونا شروع ہوجائیں تو دنیا سے محبت ہی ختم ہوجائے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، اگر یہ کہا جائے کہ اس پر کسی کا زور نہیں ہوتا تو یہ غلط نہ ہوگا۔ یہی نہیں اگر آج سب لوگوں کی ان کے پسند کے مطابق شادیاں ہوتیں تو آج دنیا سے محبت کی قدر ختم ہو جاتی۔اس کے علاوہ اپنی شادی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ قسمت پر چھوڑ رکھا ہے کیونکہ اس میں تقدیر کا سب سے بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ اور ہمیشہ سے ہی یہ سنتے آئے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میری قسمت میں اگر کسی کا ساتھ لکھا ہوگا تو وہ شخص ضرور میر ی زندگی میں آجائے گا۔ انہوں نے کہا میں اس حوالے سے کبھی بھی پریشان نہیں ہوتی اور اس وقت میں حقیقت پسندانہ زندگی کزار رہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں