بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کرایا: حریم شاہ

Hareem Shah 12

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کھانے کی روایت برقرار، قومی ٹیم کے بلے باز ریت کی دیوار ثابت ،پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر،بھارتی ٹیم نے ہدف محض 30 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نےایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ معتبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے ٹیم پاکستان پر کالا جادو کرنے کے لیے کالے جادو کے ماہر کارتک چکرورتی کی خدمات حاصل کیں۔حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے یہ ناقابل قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں