کاٹن سیکٹر مالیاتی بحران کا شکار،آئندہ سال کاشت میں ریکارڈ کمی کا خطرہ

15

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے کاٹن جنرز سے روئی خریداری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط کیے جانے سے روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے جس سے کاٹن سیکٹر ملکی تاریخ کے بدترین مالیاتی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔گزشتہ 3 ہفتوں میں روئی کی فی من قیمت 6000 روپے کی کمی سے 16 ہزار روپے ہو گئی جبکہ فی 40 کلوگرام پھٹی کی قیمت 7 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے روئی خریداری سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کے باعث کاشتکاروں اور کاٹن جنرز کی جانب سے مختلف فورمز پر وفاقی حکومت سے ٹی سی پی کے ذریعے فوری طور پر روئی خریداری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں