ؒؒ لزبن :پہلی بار مس پرتگال مقابلہ حسن کا تاج ایک خواجہ سرا کے سر پر سج گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مس پرتگال مقابلہ حسن 28 سالہ خواجہ سرا مرینا مچیٹ نے جیتا جو پیشے کے اعتبار سے ائیر ہوسٹس ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مس پرتگال وسطی امریکا کے ملک ایل سلوا ڈور میں مس یونیورس کے ٹائٹل کے لیے ایک اور خواجہ سرا سے مقابلہ کریں گی۔ مس پرتگال مرینا مچیٹ نے تاج پہننے سے قبل فائنل کی فہرست میں آنے پر اپنی خوشی کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا تھا۔
پرتگال میں خواجہ سرا نے مقابلہ حسن جیت لیا
