چیئرمین پی ٹی آئی پنجرہ نما کمرے میں، ملٹری کورٹ ٹرائل کی کوشش کی جارہی،وکیل عمران خان

10

راولپنڈی:سائفر کیس کی سماعت کے بعدعمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پنجرہ نما کمرے میں رکھا گیا ہے، ان کے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اورانہیں 9 مئی واقعات میں پھنسانے کی کوشش ہورہی ہے، 22 افراد کے ذریعے بیان حلفی لیے گئے، چیرمین پی ٹی آئی کے ملٹری کورٹ ٹرائل کی کوشش کی جارہی ہے، ہم سائفر کیس کی جیل میں سماعت کو دوبارہ عدالت میں چیلنج کررہے ہیں۔وکیل شاہ خاور نے کہا کہ گزشتہ سماعت پرچئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چالان قبول کرنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی تھی، دیکھتے ہیں کہ اب کیا صورتحال بنتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا الزام ہے کہ اس سائفر میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے امریکا کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں