حکومت سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے، سرفراز بگٹی

8

نگران حکومت اور آرمی چیف کے معیشت بحالی کے اقدامات قابل تعریف،سردار راشد الیاس

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے منگل کے روز سینٹورس مال کا دورہ کیا۔ سردار گروپ کے صدر ڈاکٹر سردار راشد الیاس خان نے سینٹورس آمد پر وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مال کے فن تعمیر کی تعریف کی اور کہا کہ سینٹورس بین الاقوامی معیار کا مال ہے جہاں شہریوں کو بہترین ماحول میں معیاری سہولیات اور خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نگران حکومت ملک میں سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سردار راشد الیاس خان نے نگران حکومت اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے معیشت کی بحالی کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ان اقدامات سے معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو سینٹورس کی جانب سے سووینئر بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں