چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج

16

اسلام آباد(روزنامہ66نیوز)شیر افضل مروت کے خلاف کانسٹیبل جاوید کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق کانسٹیبل جاوید کا موقف ہے کہ شیر افضل مروت نے میرے اوپر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔
اس حوالے سے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ پر شیر افضل مروت پہلے ہی ٹویٹر پر اپناموقف دے چکے ہیں کہ ایک شخص نے میری گاڑی کا مسلسل پیچھا کیا اور جب میں سپریم کورٹ کی پارکنگ میں داخل ہو اتو اس شخص نے مجھ پر اور میرے ساتھی وکیل پرحملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا کا پیچھا کرنے والے جان لیں کہ یہ جرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں