جدید ٹیکنالوجی سے تیار فلموں کی کامیابی‘ادکارہ ریشم کا اہم بیان

actress-resham 49

لاہور:فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی فلموںکی کامیابی خوش آئند ہے’ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اب نئے موضوعات کو بھی سامنے لانا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ پاکستان فلم نگری کی بحالی کیلئے اب وہی پرانے اور گھسے پھٹے نہیں بلکہ نئے جاندار موضوعات کو اہمیت دینا ہوگی۔ ریشم نے ملکی فلم انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال آج کل فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جدید ٹیکنالوجی اور بہترین کہانی پر مبنی فلموں کی ریکارڈ توڑ کامیابی اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ریشم نے کہا کہ اگروقت کے تقاضوں کے مطابق ہم چلتے رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے سینما گھر پھر سے آباد ہوجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں