فردوس عاشق اعوان کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

Firdous ashaq awan pti 39

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی راہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے لیے زہر قاتل بن گیا ہے، عمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، وہ لوگوں کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں، ، سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی اور عداوت میں بدل دیا گیا،وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، مٹھی بھرشرپسندوں نے عمران خان کی سوچ کو یرغمال بنایا ہوا تھا، میں نے پی ٹی آئی کو نہیں ان کے منشور کو جوائن کیا تھا، سیاسی سفر جاری رہے گا، سیاست کا محور حلقے کیعوام ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ میں شرپسند کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں، 9 مئی کے واقعات کی زمان پارک سے منصوبہ بندی کی گئی، بیرونی ایجنڈے پر سازش تیار کی گئی، سازش کا مقصد اداروں کی تضحیک، غیرملکی آقاوں کو خوش کرنا تھا، منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا،، 22 سال سے سیاسی سفرمیں ایسا ماحول اور منظر نہیں دیکھا، اپنے چشم وچراغ قوم کو دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھرشرپسندوں نیعمران خان کی سوچ کو یرغمال بنایا ہوا تھا، میں نے پی ٹی آئی کو نہیں ان کے منشور کو جوائن کیا تھا، سیاسی سفر جاری رہے گا، سیاست کا محور حلقے کیعوام ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں قومی سلامتی کمیٹی کا بھی حصہ رہی، قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کے خلاف نبردآزما تھے تو کچھ عناصر وزیراعظم کے ذہن کی آبیاری کررہے تھے، قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کرکے نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے اداروں کو بدنام کرنے کی منظم سازش ہوئی، شرپسند کارروائیوں اور عزائم کے تانے بانے وزیراعظم ہاوس سے ملتے رہے، وزیراعظم ہاوس سے سوشل میڈیا والوں کو کہا گیا کہ فلاں کو غداری سے جوڑ دو۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ داماد کورٹس بن گئی ہیں کچھ ساسو ماں کورٹس بن گئی ہیں، قوم کی بیٹیاں ایک شخص کی ذاتی انا کی بھینٹ نہیں چڑھنی چاہئیں۔ 9 مئی کو ایک منظم سازش کے تحت بیرونی ایجنڈے پر اداروں پر حملہ کیا گیا، ہائی جیکرز اور یرغمالی ٹولے نے پارٹی میں رواداری کو ختم کیا، سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی اور عداوت میں بدل دیا گیا، گھر گھر میں پولرائزیشن کردی گئی، وزیراعظم ہاوس کو ایک مخصوص ٹولے نے اپنی آماجگاہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا، 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ اور منصفانہ انکوائری کرائی جائے اور ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ عمران خان سب سے پہلے دوستوں کے لیے دشمن بنتے ہیں، پی ٹی آئی آج بند گلی میں جا چکی ہے، پی ٹی آئی کو بند گلی میں پہنچانے والے لاتعلقی کا اعلان کر کے سرخرو نہیں ہوسکتے۔فردوس عاشق نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے،ہ دہشتگرد کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہنا چاہتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں