سپریم کورٹ ‘ارشد شریف کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 17مارچ کو ہوگی

supreme-court-of-pakistan-arshad-sharif 54

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ارشد شریف کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر ،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 17 مارچ کو سماعت کرے گا،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بنچ میں شامل ہونگے۔ واضح رہے از خود نوٹس کیس کی گزشتہ ہفتے مقرر سماعت بنچ کے ممبر جج کی عدم دستیابی کے سبب ملتوی کی گئی۔ سپیشل جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم نے عدالت حکم پر معاملہ پر اپنی پیش رفت رپورٹ بھی عدالت عظمی میں جمع کروا دی ہے۔ عدالت عظمی کی طرف سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے حوالے سے تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں