مہنگائی اور روپے کی بے قدری، تاریخ کا مہنگا ترین جج

hajj-kota 120

اسلام آباد:روزمرہ کی مہنگائی اور روپے کی بے قدری سے پاکستانی عوام کے لیے حج بھی تاریخ کا مہنگا ترین ہوگیا ،دس سال کی قلیل مدت میں حج بیت اللہ پاکستانی عوام کے لئے چار گنا مہنگا ہوگیا ۔2014ء سے 2023 تک تقابلی جائزہ کے مطابق 10 سال میں سرکاری حج پیکج 2 لاکھ 74 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گیا ،امسال پاکستانی عوام کے لئے سرکاری حج سکیم 11 لاکھ 75 ہزار اور دس ہزار کے فرق سے جنوبی علاقوں کے لئے ہوگی ،سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والا فی پاکستانی عازم کم از کم ساڑھے بارہ لاکھ تک خرچہ کرے گا، پرائیویٹ کے لئے کم از کم رقم ساڑھے 13 لاکھ تک پہنچ جائیگی اور زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ تک ہوگی ،رپورٹ کے مطابق 2022ء کی نسبت امسال سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 40 فیصد سے زائد حج پیکج مہنگا ہوگیا ،2022ء میں حج بیت اللہ سرکاری سکیم کے تحت 8 لاکھ 61 ہزار روپے تک رکھا گیا تھا ،وفاقی حکومت نے سوا 5 ارب روپے کی سبسڈی دے کر پیکج میں ایک لاکھ 50 ہزار کی کمی کی ،گزشتہ سال پاکستانی عازمین نے سرکاری سکیم کے تحت تقریباً سوا سات لاکھ روپے ادا کئے ،2019ء میں کورونا سے قبل حج اخراجات سرکاری سکیم کے تحت 4 لاکھ 35 ہزار روپے تھے ،2014ء میں سرکاری سکیم کے تحت پیکج 2 لاکھ 74 ہزار روپے رکھا گیا تھا ،2020 اور 2021ء میں کورونا کے سبب بین الاقوامی دنیا کے لئے حج آپریشن معطل رہا،کورونا وبا کے پیش نظر حج بیت اللہ صرف مقامی سطح پر ادا کیا گیا ،2022ء میں حج بیت اللہ دنیا کے لئے مخصوص کوٹہ پر 40 سے پچاس فیصد کٹ کیساتھ ادا کیا گیا ،رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کے لئے حج آپریشن کے موقع پر سخت ترین کورونا پالیسی لاگو رہی، پاکستانی عازمین کو بھی اسی کے تحت اجازت ملی ،کورونا کے بعد حج پیکج میں دوگنا اضافہ ہوا اور پاکستانی حج اخراجات ساڑھے چار لاکھ سے بڑھ کر 8 لاکھ کو کراس کرگئے ،امسال پاکستان سمیت پوری دنیا کا کوٹہ بحال کردیا گیا اور حج آپریشن کو پہلے کی طرح مکمل کھول دیا گیا ،کوٹہ اوپن ہونے کیساتھ ہی حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد سے زائد اور گزشتہ 10 سال میں چار گنا اضافہ کردیا گیا ،پاکستان سے امسال 1 لاکھ 79 ہزار 210 خوش نصیب عازم حجاز مقدس ہونگے ،پچاس فیصد سرکاری عازمین سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے فیس کی مد میں وصول کئے جائینگے،نجی طور پر پچاس فیصد عازمین کے لئے کوٹہ 12 لاکھ سے 20 لاکھ تک پہنچنے کے امکانات ہیں ،امسال وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری سکیم کے تحت حاجیوں کو کوئی سبسڈی بھی فراہم نہیں کی گئی ،وفاقی حکومت نے فیس کی مد میں ڈالرز جمع کرانے والوں کے لئے سپانسر سکیم کا اعلان کردیا ہے ،4 ہزار 3 سو 25 ڈالرز سرکاری حج سکیم کے تحت جمع کرانا ہونگے جس کا مکمل کوٹہ 44 ہزار 802 رکھا گیا ہے ،2014 میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حج پیکج 2 لاکھ 74 ہزار رکھا ،2019ء میں پی ٹی آئی کی حکومت میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حج پیکج 4 لاکھ 35 ہزار رکھا ،2022 میں ن لیگی حکومت میں ن لیگی حکومت میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے حج پیکج ساڑھے 8 لاکھ رکھا جسے سوا سات لاکھ تک لایا گیا ،2022ء میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے حج پیکج کو 11 لاکھ 75 ہزار تک بڑھا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں