سابق وزیراعلیٰ کی مبینہ آڈیو لیک معاملہ پر پرویز الٰہی کا بیان، الزامات یکسر مسترد

ch-pervaiz-elahi 67

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک کے بعد ان کا باقاعدہ بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی،محمد خان بھٹی کے کیس کیلئے ایک وکیل کے ساتھ گفتگو کو ٹیپ کرکے غلط رنگ دیا گیا ہے،محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتہ ہے، ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے آخر وہ کیس بھی سامنے آنا ہے،اگر کوئی فلاں بندہ انصاف کیلئے اپنے وکلا کے ذریعے عدالتوں کو رجوع کرتا ہے تو اس میں یہ گناہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی قیادت عدلیہ کے ادارے کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا،عدلیہ اس وقت عوام کی امیدوں کامرکز ہے، حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے،تمام مخالفین کو جھوٹے کیسز میں جیلوں میں بند کرناچاہتی ہے، ماڈل ٹاؤن سانحہ کے سرغنہ رانا ثناء اللہ بوکھلائے ہوئے اٹھے ہیں اور بولنا شروع کر دیا ہے، سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ یہ انشاء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس میں ہی کیفر کردار تک پہنچیں گے،اس نااہل حکومت کی تمام غلط کاریوں کی چیزیں انشاء اللہ سامنے آ کر رہیں گی، اللہ کی مدد سے رانا ثناء اللہ کے سارے کرتوت باری باری سامنے آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں