ن لیگ کی عدلیہ پر حملہ آور ہونے کی ایک تاریخ ہے،فرخ حبیب

Farrukh-Habib-PTI 46

فیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کو عدلیہ پر بے جا تنقید کرنے پر شرم آنی چاہئے، ن لیگ کو ہمیشہ سے جسٹس (ر) قیوم جیسے ججز چاہئیں،جو انکی مرضی سے کام کریں، پاکستان کا کوئی بھی ادارہ مریم نواز کی بدزبانی سے محفوظ نہیں رہا،جو ادارہ ان کے مفادات کو تحفظ نہ دے اس پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔فیصل آباد میں آئی این پی سے گفتگو کرتے ہو ئے فرخ حبیب نے کہا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے آئین کے مطابق انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکم نامہ جاری کیا۔انہی جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کے حلف کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو پابند کیا،تب(ن) لیگ نے تنقید نہیں کی۔فیصلے ان کے حق میں آئیں تو عدلیہ اچھی،خلاف آئیں تو عدلیہ ب?ْری ہو جاتی ہے۔مریم نواز نے آج عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا ہے۔ن لیگ کی عدلیہ پر حملہ آور ہونے کی ایک تاریخ ہے،سپریم کورٹ پر بھی حملہ آور ہوئے،فرخ حبیب نے کہا عمران خان پر شہباز گل کے معاملے میں قانونی کاروائی کا لفظ استعمال کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس لیا گیا۔فواد چوہدری پر منشی کہنے پر غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مریم نواز کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو ان کی زبان لمبی ہوتی جائے گی۔انہوں نے کہا 25 مئی کو تحریک انصاف پر تشدد کرنے والے افسران کو چن کر نگران حکومت میں لگایا گیا۔سب کو علم ہے کہ محسن نقوی زرداری کا خاص آدمی ہے۔وفاق میں پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت جنرل ریٹائرڈ باجوہ بنوا کر چلے گئے۔10 ماہ سے پاکستان مہنگائی، لاقانونیت،ناانصافی اور فسطائیت کو بھگت رہا ہے۔ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے انتخابات بہت ضروری ہیں،فرخ حبیب کا کہناتھا ہم نے ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی دو حکومتیں قربان کیں۔مریم نواز نے سب سے بڑا جھوٹ بولا کہ وہ انتخابات سے نہیں ڈرتے۔اسلام آباد اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے والے عوام سے خوفزدہ ہیں۔انتخابات کے لیے فنڈز اور سیکیورٹی فراہم نہ کرنے والے خوفزدہ ہو چکے ہیں۔ ایسے بیانات دینا عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔میڈیا پر آکر حاضر سروس جج صاحبان کی کردار کشی نہیں کی جاسکتی۔کس سزا یافتہ مجرم کو سہولت ملی کہ نواز شریف کی طرح پچاس روپے کے اسٹام پر ملک سے باہر چلا جائے۔ن لیگ نے ہمیشہ ووٹ کی بجائے چور دروازوں اور کرپشن کو عزت دی،لاقانونیت کو عزت دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں