کوئٹہ،گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

Queeta-gass-blast 65

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے مسلم اتحاد کالونی میں گیس پیکج کے باعث دھماکہ کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے دھماکے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مسلم اتحاد کالونی میں شریف الدین نامی شخص کے گھرمیں گیس لیکچ تھی جیسے ہی اہل خانہ نے ہیٹر جلانے کے لئے ماچس کی تیلی جلائی تو زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شریف الدین 12 سالہ ‘ عافیہ بی بی 6 سال ‘ عائشہ عمر 14 سال ‘ عاحبہ بی بی 4 سال ‘ زیت اللہ 7 سال ‘ بیت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے دھماکے سے امکان کی چھت گر گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں