اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سائفر کیس میں اپنے جیل ٹرائل کے خلاف خصوصی عدالت سے رجوع کریں۔ جبکہ فیصلے میں لکھا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد بار خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی۔ جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو پٹیشنر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی اورجیل کی بجائے عدالت میں کیس کی سماعت کی استدعا کی تھی
سائفر کیس فیصلہ:پی ٹی آئی چیئرمین کو جیل ٹرائل کے خلاف خصوصی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
