اسرائیل کا غزہ پر قبضہ بڑی غلطی ہو گی: جو بائیڈن

38

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہےکہ اسرائیل کا غزہ پر قبضہ بڑی غلطی ہو گی۔ فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کا وجود مٹانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا اسرائیل کا جلددورہ کرنے پر غور کر رہا ہوں۔امریکی صدر نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ حماس فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی ترجمانی نہیں کرتی، محمود عباس نے امریکی صدر کی تائید کی۔
ادھر اسرائیل کے نئے وزیر GIDEON SA’AR نے جنگ کے اختتام پر غزہ کو مزید چھوٹا کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا شمال اور مشرق سے فلسطینیوں کو اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔امریکی قومی سلامتی مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ، بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے، جنگ کے باعث لبنان سرحد پر نیا محاذ کھلنے اور ایران کی شمولیت کا بھی خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں