’معلومات تک رسائی شہریوں کا حق‘ سپریم کورٹ ملازمین کی تفصیلات فراہمی کی درخواست منظور۔

qazi-faiz-esa 9

سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اپنے ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کی شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو سات روز کے اندر ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سات روز میں معلومات درخواست گزار کو فراہم کرے، معلومات کے حصول کا تقاضا کرنے والے پر وجوہات بتانا لازم ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا اطلاق سپریم کورٹ پر بھی ہوتا ہے، آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی شہریوں کا حق ہے۔واضح رہے کہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 19 اے ہر شہری کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری محکمے سے کسی بھی قسم کی معلومات اور دستاویزات حاصل کرسکتا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان میںمعلومات تک رسائی کے قوانین بارے بدقسمتی سے یا تو لوگوں کو علم نہیں ہے یا وہ اسے استعمال نہیں کرتے ایسے تمام معاملات جن میں عوام کا پیسہ استعمال ہوتا ہو ان میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے معلومات تک رسائی کے قوانین موثر ذریعہ ہیں ان قوانین اور ان کی افادیت سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں