سائفر کیس: جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کل

21

اسلام آباد(روزنامہ66 نیوز)سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ چیف جسٹس اسلام آباد کل سنائیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے جیل کی بجائے عدالت میں کیس کی سماعت کی استدعا کر رکھی ہے جس پر چند روز قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوسری جانب سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ دی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں