جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نقول فراہم کرنے پر پی ٹی آئی وکلاء کے ساتھ کافی دیر بحث کی، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے چالان کے نقول وصول نہیں کیے، دستخط نہیں کیے، وکیل سلمان صفدر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے سماعت کے دوران جج ابوالحسنات سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے کوئی سہولیات کا مطالبہ نہیں کر رہا، اڈیالہ جیل مینول کے مطابق مجھے سہولیات دی جائیں، جیل میں میری چہل قدمی پر پابندی ہے،مجھے ورزش کرنے، چہل قدمی کرنے کی اجازت دی جائے،چیئرمین پی ٹی آئی نےخودچالان کی کاپیوں پر دستخط کرنے سےانکار کیا، وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جارہا، مجھے ایک چھوٹے سے پنجرے میں بند کردیاگیاہے، مجھے اڈیالہ جیل میں چہل قدمی کی جگہ نہیں میسر کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے کافی غصے میں اپنے وکلاء سے گفتگو کی، چیئرمین پی ٹی آئی کافی تلخ طبیعت میں نظر آئے
عمران خان غصے میں۔۔دستاویزات پر دستخط سے انکار۔۔جج سے کیا مکالمہ ہوا؟
