ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کردی

South-africa-cricket-team 41

نئی دہلی: ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کردی،ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں تین سنچریاں بن گئیں۔نئی دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 429 رنز کا ہدف دیا۔ایڈن مارکرم نے 49 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔کوئنٹن ڈی کاک نے 100، وین ڈر ڈوسن نے 108 اور ایڈن مارکرم نے 54 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں تین سنچریاں بنی ہیں۔ کرکٹ ورلڈکپ میں اس سے قبل 18 بار اننگز میں دو سنچریاں بنائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں تین سنچریاں بنی ہیں۔چار میں سے تین مرتبہ یہ کارنامہ جنوبی افریقا اور ایک مرتبہ انگلینڈ نے سرانجام دیا ہے۔جنوبی افریقی بلے بازوں نے جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز اور اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف تین سنچریاں بنائی تھیں۔انگلینڈ نے 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف اننگ میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں