قطر کی اسرائیل فلسطین کشیدہ صورتحال کی شدید مذمت ، تمام ذمہ داری اسرائیل پر عائد کردی

qatar-for-minister 45

دوحا:قطر نے اسرائیل فلسطین کشیدہ صورت حال کی شدید مذمت مذمت کرتے ہوئے تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔ایک بیان میں قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدہ صورت حال اور تشددکا ذمہ دار صرف اسرائیل ہے، حالیہ کشیدگی میں فریقین سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔قطری وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہیکہ عالمی برادری اسرائیل کو ان واقعات کا بہانہ بنا کر فلسطینیوں پر جنگ مسلط کرنے سے روکے۔اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کی غیر معمولی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، فلسطین اسرائیل کشیدگی میں متعدد محاذوں پر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں، فریقین سے تشدد فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھیں اور تحمل سے کام لیں، سعودی عرب نے پہلے ہی فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں کے تباہ کن نتائج سے خبردار کردیا تھا۔سعودی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور امن کے لیے دو ریاستی حل پرکام کرے، دو ریاستی حل ہی خطے میں سلامتی، امن اور شہریوں کی حفاظت کا ضامن ہے۔اس معاملے پر ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے فلسطینیوں کے پر اعتماد ہونیکا مظہر ہیں، حماس کے آپریشن میں سرپرائز اور دیگر مشترکہ طریقے استعمال کیے گئے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حماس کے آپریشن کا طریقہ کار قابضین کے خلاف فلسطینی عوام کے اعتماد کو ظاہرکرتا ہے۔عمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں، بین الاقوامی برادری اسرائیل اور فلسطین میں کشیدگی رکوانے کوشش کرے۔عمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری عالمی قوانین کے تحت کشیدگی رکوائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں