لیبیا :سمندری طوفان اور سیلاب کے باعث 429 ہلاک

Lebya-flood 44

طرابلس :لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیل اور سیلاب کے باعث 429 تارکین وطن مزدور ہلاک اور 500 کارکن لاپتہ ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے بیان میں کہا کہ 10 ستمبر کو لیبیا کے شمال مشرق میں آنے والے سمندری طوفان اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ایک اندازے کے مطابق 42ہزار 45افراد بے گھر ہوئے اور متعدد خاندان اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 10 تا24 ستمبر کے درمیان سمندری طوفان کی وجہ سے 429 مزدورہلاک 500 تارکین وطن لاپتہ ہوئے ہیں، طوفان ڈینیئل وسطی بحیرہ روم میں تھا جو 10 ستمبر کو لیبیا کے مشرق سے ٹکرایا اور بن غازی، بیدا، مرک، سوس اور درنا کے شہروں میں سیلاب کا باعث بنا۔ واضح رہے کہ قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے سیلاب کی وجہ سے 11 ستمبر کو ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور لیبیا کی صدارتی کونسل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے برادرد ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مدد کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں