غزہ سٹی/اسلام آبادفلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ قابض افواج کی طرف سے کسی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔غیرملکی خبررساںادار ے کے مطابق غزہ کی پٹی کے اسرائیلی قبضے والے علاقوں میں حماس کے کامیاب آپریشن کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ہنگامی اجلاس میں سیکورٹی اور سول حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پرصدر محمود عباس نے کہا قابض افواج کی طرف سے کسی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، محمود عباس نے کہا اسرائیلی گینگز اور قابضوں کی طرف سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا ۔ دریں اثناء اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے نے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے جائز حق خودارادیت سلب کرنے پر اسرائیل کو بارہا خبردار کیا گیا ۔اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے مسلسل دہشتگردی کی جاتی رہی۔مسجد اقصیٰ، عیسائی اور اسلامی مقدس مقامات پر چھاپوں کے نتائج سے اسرائیل کو خبردار کیا جاتا رہا۔ اسرائیل کی جانب سے دستخط شدہ معاہدوں سے انکار اور بین الاقوامی قراردادوں پر عمل نہ کرنا تباہی کی وجہ بنا، فلسطینی سفارتخانہ کا کہناہے کہ فلسطینی عوام پر ہونیوالے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی امن کی عدم موجودگی کی وجہ ہے، فلسطینی سفارتخانہ ہے
قابض افواج کی طرف سے کسی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائیگا ،صدر محمودعباس
