اسرائیلی قبضے والے علاقوں میں حماس کا کامیاب آپریشن،اسماعیل ہانیہ سجدہ ریز ہوگئے

Ismial-Hamas 47

غزہ: غزہ کی پٹی کے اسرائیلی قبضے والے علاقوں میں حماس کے کامیاب آپریشن پر مغربی کنارے میں جشن کا سماں بندھ گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اسرائیل میں کامیاب آپریشن پر سجدہ ریز ہو گئے، قطر میں موجود حماس کے رہنما نے کہا ’’ آج ہم نے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔‘‘حماس کے آپریشن کے بعد غزہ کی بہادر خواتین بھی اسرائیلی رائفل ایم 16 ہاتھوں میں پکڑے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہی ہیں، دوسری جانب گرفتار کیے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کو غزہ لایا جا رہا ہے۔فلسطینی مجاہدین صہیونی فورسز کے ٹینکوں میں بیٹھ کر مغربی کنارے میں گھومتے رہے، اور خوشیاں مناتے رہے، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہم مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، ہم نے آپریشن شروع کر دیا ہے جس کا عنوان ’طوفان الاقصٰی‘ ہے، یہ طوفان غزہ سے شروع ہوا جو مغربی کنارے اور بیرون ملک پھیلے گا۔انھوں نے کہا آج دشمنوں کے ایئر پورٹس، فوجی تنصیبات پر پانچ ہزار سے زیادہ راکٹ داغے گئے ہیں، جس سے انھیں بھاری نقصان پہنچا ہے، بہت جلد ہم اپنے علاقوں کو واپس لے لیں گے۔حماس نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ ان سے اظہار یکجہتی کریں۔ ادھر نیوزی لینڈ کی حکمران لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہو گئی تو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔نیوزی لینڈ نے سرکاری طور پر فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا ہے، تاہم نیوزی لینڈ نے اسرائیلی قبضے کی مسلسل مذمت کی ہے۔ دوسری جانب ادھر فلسطین میں صہیونی ورسز کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم نہ رک سکے، صہیونی فورسز اور آباد کاروں کی فائرنگ سے یونیورسٹی کے طالب علم سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قابض فورسز نے ہوارا میں جنازے پر آنسو گیس فائر کیے، جھڑپوں میں 51 فلسطینی زخمی ہو گئے، دن کی کارروائی کے بعد صہیونی فورسز نے رات میں بھی آباد کاروں سے حملہ کروایا، آباد کاروں نے فلسطینی طالب علم لبیب دمیدی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، صہیونی فورسز کی موجودگی میں آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔رد عمل میں غزہ کی پٹی سے حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل پر ایک زبردست حملہ کیا ہے، اور پانچ ہزار راکٹ داغ دیے، جس سے پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، حماس نے اسرائیلی فورسز کی بڑھتی جارحیت کے خلاف زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، اور اسرائیلی علاقوں میں گھس کر پینتیش فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں