سپورٹس بورڈ پنجاب نے 103 ملازمین کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے

sports-board-punjab 39

لاہور:سپورٹس بورڈ پنجاب نے غریب ملازمین کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے،میڈیا رپورٹ کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب نے 103 ملازمین کو فارغ کر دیا، نکالے گئے ملازمین عرصہ دراز سے ڈیلی ویجز پر کام کرکے اپنے گھر کا چولہا جلا رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپورٹس بورڈ کی جانب سے فنڈز کے عدم دستیابی کا بہانہ کر کے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے فارغ کیے گئے ملازمین میں مالی، پیون اور سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر آپریٹرز، میڈیا سیل کے کنٹریکٹ ملازمین کو بھی ملازمت سے نکالا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک جانب غریب ملازمین کو نکالا گیا ہے تو دوسری طرف سفارش پر بھرتی ہونے والے اوور ایج ریٹائرڈ ملازمین بدستور سپورٹس بورڈ میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں