وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ،حکومتی اعلان کے باوجود 32 ہزار تنخواہ نہ مل سکی، 4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں، حکام وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے کہ ٹی اے 6 کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر نے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ذاتی عناد بنا لیا، وفاقی نظامت تعلیمات نے 32 ہزار کے اعلان اور نوٹیفکیشن کے بعد بل ٹی اے 6 میں لگائے، ٹی اے 6 کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر نے تعلیمی اداروں کی بسوں کے فیول کے بلوں کو بھی اعتراض لگایا، ڈیلی ویجز ملازمین کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن کے باوجود اے جی پی آر 32 ہزار تنخواہ کے بل نہیں لگا رہا، اے جی پی آر کے حکام معاملہ کا نوٹس لیں، تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی جائے
حکومتی اعلان کے باوجود 32 ہزار تنخواہ نہ مل سکی، 4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین پریشان
