جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں صفائی مہم کا آغاز

Topi-cleaning 14

صوابی(اسد سے)ٹوپی ایڈیشنل سیشن جج ٹوپی عیسی خان آفریدی کی قیادت میں سول ججز عزیز جنید،حفیظ اللہ اور بار کونسل کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس و تحصیل کمپلیکس کے احاطے میں صفائی مہم کا آغاز ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ پورے کمپلیکس کی صفائی اور مچھر مار سپرے شروع کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج عیسی خان آفریدی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان اور ہمارے زندگی کا جزو لازم ہے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صفائی کی تاکید و تلقین کیا ہے صفائی میں بہترین صحت کا راز موجود ہیں ہر انسان کو اپنے آس پاس صفائی کو یقینی بنانے کیلئے وقت طاقت اور صلاحیت استعمال کریں انہوں نے سٹاف اور ٹی ایم اے کو ہدایات دی کی کمپلیکس کے اندر اور شہر میں صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں