جھوٹے مقدمات۔۔ سینئر صحافی ضمانت پر رہا

fake-fir 35

جعفرآباد(جہانگیر خان جاوید دھرپالی) دو جھوٹے مقدمات میں آٹھ روز قید رہنے کے بعد جعفرآباد بلوچستان کے سینئر صحافی اور ڈیلی 66 نیوز کے رپورٹر جاوید دھرپالی ضمانت پہ رہا ہو گئے جاوید دھرپالی اور اس کے ساتھی و بول ٹی وی کے رپورٹر سرفراز سولنگی کو پولیس نے 26 تاریخ کو رات دس بجے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے دفتر میں موجود تھے جاوید دھرپالی اور سرفراز سولنگی پہ مختلف دفعات کے تحت دو جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ہیں جاوید دھرپالی پہ اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں آٹھ مقدمات درج ہوئے ہیں اور دو مرتبہ جان لینے کی غرض سے قاتلانہ حملے کئے گئے ہیں جاوید دھرپالی کی بے باک صحافت سے جعفرآباد کی سیاسی اشرافیہ اور سرکاری مشینری ہمیشہ خائف رہی ہے جس کے باعث صحافی جاوید دھرپالی کے لئے زمین تنگ کردی گئی ہے صحافی جاوید دھرپالی آرمی چیف حافظ عاصم منیر اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ قاضی محمد فائز عیسیٰ سے اپیل کی ہیکہ جعفرآباد بلوچستان میں ان کے خلاف جاری انتقامی کاروائیوں کو روکا جائے تفظ فراہم کیا جائے اور آئے روز جھوٹے مقدمات کے اندراج کے سلسلے کو ختم کروا کر ظلم و زیادتی کرنے والے جعفرآباد بلوچستان کے پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں