امریکی سفیر کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنیکا اعلان

america-and-india 25

واشنگٹن : امریکی سفیر نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا ۔امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہونے کی خبر د یتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کو غیر متعینہ مدت کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ اپنا رابطہ منقطع کرنا ہوگا، ہردیپ سنگھ نجر تنازعے کے باعث امریکہ اور بھارت کے مابین تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہی۔امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کاکہنا ہے کہ بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھائی، سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے، امریکہ میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے امریکہ کی کینیڈا اور سکھوں کے ساتھ حمایت بھارت کے لیے شدید پریشان کن اور خطرناک ہے، کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا جس کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے الزامات کی تصدیق فائیو آئیز نے بھی کی جس میں امریکی انٹیلیجنس بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں