صوابی(محمدعادل)ٹوپی کے علاقے حکیم آباد میں گھر کے اندر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو داماد سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ٹوپی پولیس نے فوری اور بروقت کارروائی کرکے دوہرے قتل میں مطلوب ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر ہی آلہ قتل بندوق سمیت گرفتار کر لیا گل زمین سکنہ گندف نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی محمد زمین اپنے سسرال کے گھر واقع ٹوپی باڈیرے گئے تھے مجھے اطلاع ملی کہ ان کے بھائی محمد زمین اور اس کی ساس زوجہ غلام جان کو کسی نے گھر کے اندر قتل کردییے ہیں جب میں غلام جان کے گھر پہنچے تو دونوں کی قتل شدہ لاشیں پڑی تھی مجھے پوری تصدیق اور تسلی ہے کہ دونوں کو غلام جان نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کر دیے ہیں وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ ملزم دونوں شک کررہے تھے ٹوپی پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹوپی محمد شفیق خان ، ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر سبحان اللہ جدون،اے ایس آئی بشر خان معہ نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام جان ولد عبدالعنی سکنہ گندف حال بال ڈیرے ٹوپی کو عین موقع پر آلہ قتل بندوق سمیت گرفتار کرلیا۔
بیوی کو داماد سمیت موت کے گھاٹ اتارنے والا شوہر گرفتار
