کمالیہ(عمر عباس)انسداد پولیو مہم۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے پولیو مہم کے تیسرے روز بھی چک نمبر 712 گ ب میں پولیو ٹیمز کی حوصلہ افزائی، بچوں کی مارکنگ کی چیکنگ اور والدین کو پولیو جیسے موذی مرض سے آگاہی فراہم کی۔ملک کے دیگر حصو ں کی طر ح کمالیہ میں بھی انسداد پو لیو مہم جاری ہے جس میں تحصیل انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلارہی ہیں ۔
کمالیہ: انسداد پولیو مہم کاتیسرا روز
