صوابی: جمعیت علماء اسلام(ف) کےضلعی رہنما امتیاز زیب کے حجرہ میں 14 اکتوبر کو ہونے والے مفتی محمود کانفرنس کے حوالے سے ایک گرینڈ پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں علاقہ مشران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی مولانا سعید الرحمان تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ضلعی امیر فضل علی حقانی، ضلعی رہنما نورالاسلام خان، تحصیل ٹوپی چیئرمین ، چاروں تحصیل کے رہنما اور ورکران بھی شامل تھے،جبکہ پروگرام کے روح رواں امتیاز زیب خان تھے۔تمام آئے ہوئے رہنماؤں نے 14 اکتوبر کو پشاور میں ہونے والے مفتی محمود کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی اور بھرپور طریقے سے شرکت کرنے اور تیاریاں کرنے پر زور دیا گیا۔
(صوابی سے 66نیوز نمائندہ اسد)
صوابی: مفتی محمودکانفرنس کانفرنس۔۔ مشران اور ورکرز کی شرکت
