شیر افضل مروت کی ضمانت کنفرم۔۔۔

sher-afzal-marwat 18

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد:نجی ٹی وی پروگرام میں جھگڑے پر شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمہ کا معاملہ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شیر افضل مروت کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شیر افضل مروت کی ضمانت کنفرم کر دی شیر افضل کی جانب سے وکیل قاضی عادل جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے وکیل آدم خان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل کے خلاف پہلے اور درخواست دی بعد ازاں اور درخواست پر ایف آئی آر درج ہوئی، دوسری درخواست میں دھمکی کو بھی شامل کر دیا گیا، ٹویٹس میں سینٹر افنان اللہ نے کہا کہ انھوں نے شیر افضل مروت کو مارا ہے، شیر افضل مروت سے کسی قسم کی ریکوری نہیں کی جانی، شیر افضل مروت شوگر کے مریض ہیں، جج طاہر عباس سپرانے کہا کہ شوگر کے مریض ہیں تو پروگراموں میں جانے کی بجائے شوگر کا علاج کروائیں، وکیل آدم خان نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بھی ویڈیو موجود ہیں جس میں انھوں نے تسلیم کیا کہ انھوں نے افنان اللہ کو مارا، لڑائی کے بعد افنان اللہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، عدالت اس بات کو بھی دیکھے کہ کس نے پہلے مارا، سینیٹر افنان اللہ نے ایف آئی آر کا اندراج کروا کر قانون کا غلط استعمال نہیں کیا، نیشل ٹی وی چینل پر سینٹر افنان اللہ کو مارا گیا، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ شیر افضل مروت مجھے بھی سنو آپ ہر جگہ جاوید چوہدری کا پروگرام بنانا شروع کر دیتے ہو،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں