فرخ حبیب بازیابی معاملہ پھر لٹک گیا۔۔ سماعت کیوں نہ ہو سکی؟

farrukh-habib-pti 19

لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر فاضل جج کی رخصت کی بنا پر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی ،اگلی سماعت کا تعین آفس ہائی کورٹ کرے گاعدالت نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے،جسٹس شکیل احمد خان نے فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرنا تھی، درخواست فرخ حبیب کے بھاٸی نے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کے توسط سے داٸر کی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فرخ حبیب کو گوادر میں ان کے گھر سے پنجاب پولیس کے اہلکار ساتھ لے گئے، فرخ حبیب ان کے بھائی اور چار ساتھیوں کو گھر سے اٹھایا گیا ، عدالت فرخ حبیب اور ان کے ساتھیوں کو بازیاب کروانے کا حکم دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں