بھارت میں آج سے ورلڈ کپ کا آغاز،پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزے جاری نہ ہوسکے ، آئی سی سی سے منظوری کے بعد بھی بھارتی ہائی کمیشن تاحال پاکستانی صحافیوں کی ویزہ درخواستیں وصول کرنے سے گریزاں ہیں، دنیا بھر کا میڈیا ورلڈ کپ کوریج کیلئے بھارت پہنچ گیا، پاکستانی صحافیوں کو بھارتی حکومت نے تاحال ویزہ کلئیرنس نہیں دی ، دنیا بھر سے پاکستانی فینز بھی بھارت جا کر قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے بے تاب ہیں، بھارتی حکومت نے تاحال کرکٹ فینز کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی ،
ورلڈکپ۔ بھارتی ہٹ دھرمی۔۔پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزے جاری نہ ہوسکے
