ہری پور (سیدہ گل فاطمہ)حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ھری پور ڈی آجی جی ھزارہ اعجاز خان کی امد ، چیئرمین حطار انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن ملک عاشق اعوان دیگر نے پرتباک استقبال کیا ، سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئ ، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ھری پور ڈی ائ جی ھزارہ اعجاز خان کی امد اس موقع پر حطار انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک عاشق اعوان دیگر فیکٹری مالکان نے ڈی ائ جی ھزارہ کا پرتباک استقبال کیا ، انڈسٹری مالکان کی طرف سے سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئ ،اور مطالبہ کیا گیا کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین تھانہ تعمیر کیا جائے دو کنال اراضی ،دیگر تعمیراتی اخراجات فیکٹری مالکان برداشت کریں گے محکمہ صرف بلڈنگ کا نقشہ بنوا کردے ، دیگر تمام فیکٹری مالکان کو پابند کیا جائے کہ فیکٹری گیٹ پر کیمرے نصب کرائیں تاکہ سکیورٹی مذید بہتر ھو ،اس موقع پر ڈی ائ جی ھزارہ اعجاز خان نے کہا کہ یہاں انے کا میرا مقصد ھی یہی ھےکہ اپ لوگوں کو تحفظ کی یقین دہانی کرانا ھے ، آپ لوگو ں کی محنت سے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ھے ، اس موقع پر ملک عاشق اعوان کے بھائ کے لیئے دعا مغفرت بھی کی گئ ، انڈسٹری مالکان کی طرف سے ڈی ائ جی ھزارہ ،ڈی پی او ھری پور ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو شیلڈ بھی پیش کی گئی.
ڈی آجی جی ہزارہ اعجاز خان کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور آمد ، پرتپاک استقبال
