لاہور: مسلم لیگ ن کے شہباز شریف گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے تھے جہاں میں کارنر میٹنگز اور جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ ن لیگ کی ریلیاں بھی نکالی جارہی تھی اسی دوران لاہور کی ایک شاہراہ پر شہباز شریف کا گزر ہوا تو مہنگائی سے ستائی عوام نے انہیں گھیر لیا، اور انہیں گاڑی سے اتر جانے کا کہا جاتا رہا، عوام کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار کیاگیا، صورتحال کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے شہباز شریف کو وہاں سے گاڑی بھاگا کر لے جانی پڑی. اس ساری صورتحال نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت پارٹی کی دیگر سینئر قیادت کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ن لیگ اس سوچ میں مبتلا ہو گئی ہے کہ وہ کس طرح عوام کا سامنا کرے گی۔
شہباز شریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ۔۔ ن لیگ کےلئے خطرے کی گھنٹی
