ملک بھر میں کتنے خواجہ سرا ووٹر رجسٹرڈ ہیں، تفصیلات سامنے آ گئیں

transgender-voter 20

دستاویزات کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے 3029 خواجہ سرا ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے 2018 کے انتخابات کی نسبت رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد میں 11سو 16 کا اضافہ ہوا ،اس وقت سب سے زیادہ رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز صوبہ پنجاب میں ہیں، پنجاب میں رجسڑڈ خواجہ ووٹرز کی کل تعداد 2200 ہے، 2018 کے انتخابات میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواجہ سرا ووٹرز کی تعداد 1356تھی ،ڈائریکٹر الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن جنس کی تفریق کے بغیر تمام اہل افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دیتا ہے خواجہ سراؤں کو اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرانے کےلیے الیکشن کمیشن اقدامات کر رہا ہے پولنگ ڈے پر بھی خواجہ سراؤں کو ووٹ ڈالنے کےلیے الیکشن کمیشن اقدامات کرے گا 25اکتوبر تک تمام اہل افراد اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ،خواجہ سرا ووٹرز کے اندارج کےلیے فارم 21 پر الگ خانہ بنایا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں