اسلام آباد ،کرین گرنے سے 3 مزدورجاں بحق، ایک زخمی

bhara-kahu-crane 17

اسلام آباد:اسلام آباد میں کرین گرنے سے 3 مزدورجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ بہارہ کہو اسلام آباد میں کرین گرنے سے 3 مزدورموقع پر ہی جاں بحق گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔کرین کی لفٹ میں 4 مزدور نیچے دب گئے، جس سے حادثہ پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں قیصرعباس، ثمر شاہ اور وارث شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے کی ثمر اقبال کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔پولیس جائے وقوعہ پرموجود ہے تاہم زخمی اور لاشوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں