ریاست کی رٹ قائم کرنے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

Army-chief-Gen-Asim-Munir 15

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سول اور عسکری حکام ، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے اجلاس میں زور دے کر کہا ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے کہ کہ ہمیں اٹھنا ہوگا اور ان درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا، ریاست کی رٹ قائم کرنے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں