ٹانک۔ پاک فوج کا آپریشن۔10دہشتگرد ہلاک

Pak-army-secuirty 22

راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا دوران آپریشن فائرنگ کا شدید تبادلہ، دس دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے برق رفتار اور جرات مندانہ آپریشن کو سراہا، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں