ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’’جوان‘‘ انڈین باکس آفس میں 600 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔ نامور فلمساز ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کامیابیاں جاری ہیں اور ’’جوان‘‘ مقامی اور عالمی باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔فلم کی ریلیز کو ابھی صرف 25 دن گزرے ہیں اور اس کا مجموعی بزنس پوری دنیا میں 1068 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔دوسری طرف شاہ رخ خان ایک برس میں ہزار کروڑ کمانے والی 2 فلمیں کرنے والے بالی ووڈ کے واحد اداکار بن گئے ہیں۔فلم ’’ پٹھان‘‘ اور ’’جوان‘‘ کی غیر معمولی کامیابی نے میگا سٹار کو تاریخ کا واحد اداکار بنا دیا جن کی 2 فلموں نے ایک برس کے دوران ایک ہزار کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
شاہ رخ خان کی’ ’جوان‘‘ 600 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی
