ہری پور: واپڈا کی بوگس کارکردگی..عوام کا جینا دشوار

electric-company-sales 7

ہری پور (سیدہ گل فاطمہ سے) ہری پور واپڈا کی بوگس کارکردگیوں کی وجہ سے غریب عوام کا جینا دشوار ہو گیا واپڈا کا پورا کا پورا عملہ بوگس اور کرپٹ دھندوں میں ملوث ،میٹر ریڈرز کو اعلیٰ حکام افسران کی مکمل شئے حاصل ، بند گھروں کی بل بھی ہزاروں کے حساب کتاب میں، واپڈا میں بل کی روداد کے لئے جانے والے اچھے اچھوں کو خاطر میں نہیں لایا جاتا صرف ان لوگوں کو خاطر میں لایا جاتا ھے جو اپنا کوئ بھی کام کروانے کے لئے اپنے ہاتھ سے واپڈا ملازمین کی جیب میں کچھ بھی ڈال دیں چاہے ایک سو روپے بھی ڈال دیں ان کی بل کی اقساط بھی کر دی جاتی ھیں اور بل میں کمی پیشہ بھی کر دی جاتی ھے پیسہ نہ لے کر جانے والا چاہیے ہری پورکا کوئ ذمہ دار بندہ ہی کیوں نہ ہو اپنے بل کی زیادتی پر واپڈا افس جا کر شرمندگی کا سامنا کرتا ھے ہری پور واپڈا افس واحد وہ گورنمنٹ کا ادارہ ھے جہاں پر وہی شکلیں جو 10 سال پہلے دکھائ دیتی تھی وہی آج تک دکھائ دے رہی ھیں جن کی ہڈیوں میں ناجائز ذرائع کا پیسہ دھنس چکا ھے جن کو کرپشن کا A سے z تک کا پتہ چل چکا ھے جو ایک بند میٹر پر بھی کئی ماہ تک اپنے پاس سے بل تھوپتے رہتے ھیں ایک شاپ کی میٹر 4 ماہ سے بند تھی اور سائل کی بل ہر ماہ پانچ سے چھ ہزار آتی رہی ھے جب کہ سائل نے بتایا کہ ان کی شاپ بھی کئ ماہ سے بند پڑی تھی جب اس شاپ کا بل ہزاروں میں آیا اور واپڈا افس میں کمپلین کی گئ کہ ایک بند شاپ کی بل ہزاروں میں کیسے آ گئ تو واپڈا اہلکار نے اپنے دانتوں کی خوبصورتی دکھاتے ہوئے فرمایا کہ یہ میٹر کئ ماہ سے بند ھے جی اس کو تبدیل کروائیں اب سوال یہ تھا کہ جب میٹر بند تھا تو بل کس حساب سے پھر آپ بیجھے جا رہے تھے؟ لیکن ان سوالات کا جواب دینا واپڈا ملازمین کا ضروری اسوقت ہوتا جب کہ کوئ ایک ملازم کرپٹ ہوتا اور اس کو ڈر ہوتا کہ ان سوالات کا مجھے سامنا کرنا پڑا تو پھر کیا ہو گا؟ جب کہ اب تو دیدہ دلیری کے ساتھ ان سوالات کو نظر انداز کر دیا جاتا ھے کیونکہ تمام واپڈا ملازمین جانتے ھیں کہ آوے کا آ وا ہی ایک ھے تو سوال کون کرے گا ؟ جواب کون مانگے گا؟ سردمہری کی کہیں کوئ مثال نہیں ملتی بے ضمیری عروج پر ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں