چیرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں اہم پیشرفت

Imran-khan-and-shah-mehmood-qureshi 27

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت :چیرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کردیے، جج ابوالحسنات نے ریمارکس دئیے کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں، چیرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، چیرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیاجاتاہے، سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 4 اکتوبر کو چیرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں