کنڈل ڈیم میں دھماکہ خیز مواد سے مچھلیوں کو پکڑنے والے ملزمان گرفتار

swabi-dam-issue 20

صوابی(نمائندہ صوابی اسد )ڈپٹی کمشنر صوابی گوہرعلی خان کی ہدایت پر کنڈل ڈیم میں دھماکہ خیز مواد کے استعمال میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نےظاہرخان اوربصورساکنان قدرہ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان مبینہ طور پر مچھلیوں کو پکڑنے کے لیے کنڈل ڈیم میں دھماکہ موادادویات کے استعمال میں ملوث ہے۔دھماکہ خیزمواد کے استعمال کی وائرل ویڈیو ملزم نےٹک ٹاک پر شیئر کی ہے۔ فشریز اینڈ ایکوا کلچر ایکٹ 2022 کے مطابق یہ ایک سنگین جرم ہے۔یادرہے کہ ڈپٹی کمشنر صوابی نے دفعہ 144 PPC نافذ کرتے ہوئے ایسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں