اسلام آباد: چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا عندیہ دیدیا، دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن درخواست ضمانت پر اِن کیمرہ سماعت کی استدعا کر رہی ہے، ہم تو آج تیار ہو کر آئے تھے کہ سماعت کی لائیو سٹریمنگ ہو گی جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ لائیو سٹریمنگ ہو گی ضرور ہو گی، ہم نے یہ معاملہ فُل کورٹ کے سامنے رکھا ہے۔
سائفر کیس۔۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا عندیہ دیدیا
