زمین کا تنازعہ۔۔دو بھائی جاں بحق، بہن اور بھتیجا زخمی

swabi-murder 18

صوابی(محمدعادل)گاؤں ترلاندی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دوبھائی جاں بحق جبکہ بھتیجا اور بہن زخمی ہوگئی سجادمحمد سکنہ ترلاندی خورو بانڈہ نے زخمی حالت میں تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے اور مخالف فریق کے زاہد محمد،زیلا محمد،طاہر محمد،زبیر محمد اور ان کے والد حسن محمد کے مابین عرصہ پانچ سال سے اراضی اور راستہ پلا پر تنازعہ چلا آرہا تھا کئی بار مشران نے فیصلے کی کوشش کی لیکن فیصلہ نہ ہونے پر رنجش میں اضافہ ہوتا رہا دونوں کے رہائشی مکانات بھی نزدیک واقع ہیں جمعرات کی دوپہر اسی تنازع پر ہمارے اور مخالف فریق کے مابین تلخ کلامی شروع ہوئی جس کی شور سن کر اس کی چچی گھر سے نکل کر ہمارے نزدیک پہنچی اس دوران زبیر محمد نے پستول سے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئی جبکہ زاہد محمد کی فائرنگ سے ان کا بھائی خیال محمد گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا اسی طرح زیلا محمد کی فائرنگ سے دوسرا بھائی سلطان محمد اور وہ خود زخمی ہوگئے مجروح سلطان محمد بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں