عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے خفیہ راز سے پردہ اْٹھادیا

aliya-bhatt-and-ranveer-kapoor 21

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور سے متعلق اہم انکشاف کرکے اْن کا خفیہ راز مداحوں کو بتا دیا۔رنبیر کپور کی 41ویں سالگرہ پر اْن کی اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنبیر کپور کے ساتھ گْزارے گئے زندگی کے چند حسین لمحات پوسٹ کیے اور ساتھ ہی شوہر سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف بھی کیا۔اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ میرے پیار، میرے بیسٹ فرینڈ، میری خوشی کو سالگرہ مبارک ہو، آپ نے میری زندگی کو جادوئی بنا دیا۔ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے راز سے پردہ اْٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپ میرے ساتھ بیٹھ کر اپنے خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں ۔ رنبیر کپور کے مداح اکثر تجسس کا شکار رہتے تھے کہ اتنے نامور اداکار نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کیوں نہیں بنایا ہوا لیکن اب عالیہ بھٹ کے انکشاف سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ رنبیر کپور کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جوکہ اْنہوں نے اپنے مداحوں سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں