شاہ رخ خان کا ویرات کوہلی پر تبصرہ۔۔

shahrukh-khan-and-virat-kholi 22

ممبئی :بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے اْنہیں اپنا داماد کہہ دیا۔شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اْنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب د ئیے ۔ ایک مداح نے شاہ رخ خان سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ سر ویرات کوہلی کے بارے میں کچھ بولیں کیونکہ ہر روز ہم ان کے درمیان مداحوں کی جنگی پوسٹس دیکھ رہے ہیں َ مداح کی فرمائش پر شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں اْن کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے دْعا کرتا ہو ں شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ بھائی داماد جیسا ہے ہمارا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں